• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن وزیر دفاع ’’ارزولا فان دیئر لیین‘‘ یورپی یونین کمیشن کی نئی صدر منتخب

کراچی(جنگ نیوز) جرمنی کی خاتون وزیر دفاع ’’ارزولا فان دیئر لیین‘‘ یورپی یونین کمیشن کی نئی صدر منتخب ہوگئیں، وہ یکم نومبر کو اپنے عہدےکا چارج سنبھالیںگی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق جرمن خاتون وزیر دفاع ’’ارزولا فان دیئر لیین‘‘ انتہائی کم مارجن سے کامیاب ہوکر یورپی یونین کمیشن کی نئی سربراہ منتخب ہوگئی ہیں انہوں نے صدر بننے کیلئے مطلوبہ ووٹ 374سے صرف 9زائد ووٹ یعنی 383ووٹ حاصل کیے،لیین یکم نومبر کو کمیشن کے صدر جین کلائوڈی جنکر کی جگہ عہدے کاحلف اٹھائینگی۔گزشتہ روز ہونے والی ووٹنگ میں لیین نے یورپی پارلیمنٹ کے 50 فیصد سے زائد ارکان کی حمایت حاصل کی۔
تازہ ترین