• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مذاکرات،بھارتی کردار ختم،پاکستان کی مرکزی حیثیت ،بھارتی میڈیا

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی میڈیا کا اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہنا ہے کہ افغان امن مذاکرات میں بھارتی کردار ختم ہو گیا جب کہ پاکستان کو امریکا، روس اور چین جیسی عالمی قوتوں کی موجودگی کے باوجود اب بھی مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ٹائمز آف انڈیا نے افغان امن مذاکرات میں پاکستان کو مرکزی حیثیت حاصل ہونے کا اقرار کرتے ہوئے لکھا کہ اس سارے عمل میں اہم ہمسائے بھارت کو الگ کر دیا گیا ہے اور بھارت مذاکراتی عمل میں اجنبی بن کر رہ گیا ہے۔ افغان تصفیے میں امریکا، چین اور روس سمیت عالمی قوتیں پاکستان کو بھارت پر ترجیح دیتی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا نے مزید لکھا کہ پاکستان، امریکا، روس اور چین اب افغان امن عمل کا مسودہ تیار کرنے میں مصروف ہے اور اس سارے عمل میں بھارت کہیں نظرنہیں آرہا اور ساتھ ہی افغانستان میں برسوں کی ’انویسٹمنٹ‘ کے باوجود بھارت کی آواز کو ان سنی کر دیا گیا ہے۔بھارت میں افغانستان کی سابق سفیر اور افغانی صدارتی انتخاب میں امیدوار شاہدہ ابدالی نے ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت اور افغانستان کے درمیان گزشتہ 18 برسوں سے مضبوط اور مربوط تعلقات قائم ہیں جس بنا پر مذاکراتی عمل میں بھارت کی تجاویز کو بھی سنا جانا چاہئے۔

تازہ ترین