• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں تعطیلات، یونٹ کے انتخابات ملتوی کر دئیے، پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن) پشتون ایس ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سنگین مہترزئی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں پرامن حالات بنانے کے لئے ہم اقدامات کررہے ہیں، صوبہ بھر میں یونٹ کے انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 21 سے 30 جولائی تک تمام تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات ہیں جس کی وجہ سے ہم نے انتخابات ملتوی کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشتون ایس ایف نے ہمیشہ تعلیمی اداروں میں تعلیمی اصلاحات کے لئے جدوجہد کی ہے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں پرامن ماحول بنایا جائے تاکہ ہمارے طلباء تعلیم حاصل کرکے ملک اور صوبے کا نام روشن کریں، پشتون ایس ایف نے ہمیشہ تعلیمی اداروں میں عدم تشدد کے فلسفہ کو اپنا کر تعلیمی اداروں میں پرامن ماحول فراہم کیا ہے ۔
تازہ ترین