• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ورکرز فیڈریشن کا کوئلہ کان حادثا ت کی روک تھام کیلئے اقدامات کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر) پاکستان ورکرز فیڈریشن نے بلوچستان ڈیگاری میں کوئلہ کان حادثے میں مزدوروں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کانوں میں بڑھتے ہوئے حادثات کو حکومت کی ناکامی اور مالکان کی نااہلی قراردی ہے ۔ پی ڈبلیو ایف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ظہور اعوان، نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم، صوبائی جنرل سیکرٹری رازم خان اور صدر شاد خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ڈیگاری میں کوئلہ کان میں حادثے سے جاں بحق مزدوروں کے ورثاءاور متاثرہ مزدوروں کو فوری طور پر معاوضہ دیا جائے۔
تازہ ترین