• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی برج سے لوہے کی شیٹ گرنے کی رپورٹ ، کنٹریکٹر ذمہ دار قرار

پشاور (لیڈی رپورٹر)شعبہ بازار سے گزرنے والی بی آر ٹی برج سے لوہے کی بھاری شیٹ گرنے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ پشاور ڈیویلمپنٹ اتھارٹی کو موصول ہو گئی جس میں حادثے کا ذمہ دار تعمیراتی کام کرنے والے کنٹریکٹر کو قرار دیا گیاہے ، انکوائری رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ کنٹریکٹر کو بارہا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے ماہ اپریل اور مئی میں خطوط لکھے گئے لیکن اس پر کوئی کان نہیں دھرا گیا جس کے باعث شعبہ بازار میں لوہے کی بھاری شیٹ گرنے سے شہری عمران شاہد کی گاڑی کو نقصان پہنچا لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ مذکورہ رپورٹ ریذیڈنٹ انجینئر ریچ ٹو کی جانب سے پی ڈی اے کو جمع کروائی گئی ہے ۔
تازہ ترین