• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور ( نیوزڈیسک)خیبر پختونخواکے وزیر قانون و پارلیمانی امور سلطان محمد خان سے انکے حلقہ نیابت کے نمائندہ وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اورانکو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر قانون نے ان کے مسائل توجہ اور ہمدردی سے سنے اور موقع پر ہی کچھ مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا مقصد عوام کی حقیقی خدمت کرنا ہے اور اس سلسلے میں وہ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ انھوں نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت صحت و تعلیم اور پینے کے پانی جیسے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اور دستیاب وسائل کے مطابق بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
تازہ ترین