• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات کے رہائشی سہیل احمدکو پشاورمیں مریض کی عیادت مہنگی پڑگئی

پشاور (لیڈی رپورٹر) سوات کوزہ بانڈہ کے رہائشی سہیل احمد خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاورمیں مریض کی عیادت مہنگی پڑگئی کسی کام کے غرض سے کارخانو مارکیٹ جاتے ہوئے رہزنوں نے نشہ آور مشروب پلا کر جمع پونچی سے محروم کر کے تشدد کا نشانہ بنا یا۔گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں صحافیوں کو فر یاد سنا تے ہو ئے متاثرہ شخص نے کہا کہ جنرل بس اسٹینڈ سے کارخانوں مارکیٹ سے جانے والے ٹیکسی گاڑیوں میں ایسے عناصر موجود ہیں جو پشاور آئے ہوئے مہمانوں ،مریضوں اور دیگر سادہ لوح افراد کو اسلحے اور نشہ آورچیز پلاکر لوٹ رہے ہیں ۔انہوں نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے کہ ایسے عنا صر کے خلاف قانونی کارروا ئی کر کے غر یب عوا م کو اس اذیت سے نجات دلا یا جائے۔
تازہ ترین