• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس افسران ضلعی پولیس کی یونیفارم اوررینک استعمال کرنے لگے

راولپنڈی(وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کےافسران ضلعی پولیس کی یونیفارم اوررینک استعمال کرکے پولیس رولزکی کھلم کھلاخلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ پولیس فورس میں ہریونٹ کی اپنی منظورشدہ یونیفارم موجودہے، جو مستعمل ہے ۔جبکہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی میں پولیس قواعدکی صریح خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ پولیس رولزکے ماہرایک سینئرپولیس افسرنے جنگ کوبتایاکہ پولیس رول باب نمبر4فقرہ نمبر4میں واضح ہے کہ آن ڈیوٹی پولیس ملازمین منظورشدہ یونیفارم استعمال کرنے کے پابند ہیں اوریونیفارم میں کسی قسم کا غیرمنظورشدہ اختلاف قطعاً ممنوع ہے ۔لیکن اس کے برعکس ٹریفک پولیس میں وردی کے حوالے سے قواعدپرعمل درآمدنہیں ہو رہا۔ ڈیپوٹیشن پرگئے پولیس افسروں کے علاوہ بعض سینئر ٹریفک وارڈن بھی نہ صرف ضلعی پولیس کی یوینفارم زیب تن کررہے ہیں بلکہ وہ خودکوانسپکٹرکے طورپرمتعارف کراتے ہیں۔ ضلعی پولیس سے ڈیپوٹیشن پرٹریفک پولیس میں تعینات ہونے والے افسران پربھی یہی قواعدلاگوہوتے ہیں۔
تازہ ترین