• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفرت انگیز ،فرقہ وارانہ تقاریر کرنیوالے افراد کا ریکارڈ طلب

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) سی پی او نے نفرت انگیز فرقہ وارانہ تقاریر کرنے والے افراد کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی صدارت میں سیکورٹی کے حوالے سے پولیس افسران کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عید الضحیٰ اور محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔فیصل رانا نے کہا کہ ملکی استحکام کے لئے داخلی امن کا قیام انتہائی ناگریز ہے ،جس کے لئے ضروری ہے کہ مختلف مکاتب فکر کے مابین فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دے کر مزید مستحکم کیا جائے،انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر سے شر انگیزی پھیلانے والوں کی ضلع راولپنڈی میں داخلے پر پابندی کیلئے تمام قانونی اقدامات قبل از وقت اٹھائے جائیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کسی کو بھی لاوٴڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ،ایس ایچ اوز لاوٴڈ سپیکر کے غلط استعمال پر فوری ایکشن لیں ،ایسا کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کریں۔
تازہ ترین