• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ سیکٹر آئی ٹین مرکز میں شوروم کے مالک کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ النافع شوروم کے مالک فیصل ندیم کو منگل کے روز ساڑھے بارہ بجے نامعلوم ملزمان نے اس وقت فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جب وہ اپنے شوروم میں موجود تھا۔فیصل ندیم اپنے والد ندیم شوکت اور بھائیوں کے ہمراہ جی نائن ون میں رہتا تھا۔
تازہ ترین