• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز کے نان میڈیکل ملازمین کا سروس سٹرکچر فراہمی کیلئے احتجاج

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پمز ہسپتال کے نان میڈیکل ملازمین کا سروس سٹرکچر فراہمی کیلئے دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔ انتظامی بلاک کے باہر مظاہرے میں مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت نان میڈیکل ملازمین کو فوری طور سروس سٹرکچر فراہم کرے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہسپتال میں عملے کی کمی پوری کرے ، ہسپتال کی رہائشی کالونی کے مسائل حل کئے جائیں ۔
تازہ ترین