• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائرپورٹ سکیورٹی فورس میں بھرتی، کئی امیدوارتحریری امتحان دینے سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ائرپورٹ سکیورٹی فورس میں اے ایس آئی کی اسامیوں پربھرتی کیلئے تحریری امتحان دینے سے بہت سے امیدواروں کومحروم کردیا گیا۔ بھرتی کیلئے اپریل میں فزیکل ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیدواروں سے14جولائی کوراولپنڈی میں تحریری ٹیسٹ لیا گیا لیکن امیدواروں کواس بارے اطلاع نہیں دی گئی۔ بعض متاثرہ امیدواروں نے جنگ کوبتایاکہ اس حوالے سے نہ توانہیں کال لیٹرموصول ہوااورنہ ہی انہیں کوئی ایس ایم ایس بھیجاگیاجس کی وجہ سے وہ تحریری امتحان دینے سے محروم رہے۔ راولپنڈی کے تقریباً40 فیصد امیدوار کو تحریری امتحان کی اطلاع نہیں ملی ۔امیدواروں نے وزیراعظم عمران خان سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین