• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کے ڈپٹی ڈائریکٹر (ریونیو) کو دفتر حاضری یقینی بنا نے کی ہدایت

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) چیئرمین آرڈی اے نے واسا کے بعض ملازمین کی طرف سے دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے کا نوٹس لیا ہے ، ایم ڈی واسا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بعض افسران دفتری اوقات کو خاطر میں نہیں لاتے جس سے اپنے مسائل کے حل کیلئے لئے دفتر آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، چیئرمین آر ڈی اے عارف عباسی نے ایم ڈی واسا سے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر (ریونیو) چوہدری امیر عباس کو دفتر حاضری یقینی بنا نے کی ہدایت کی جائے، مزید براں ان کی خدمات واپس کر دی جائیں۔
تازہ ترین