آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 17؍ذوالحجہ 1440ھ 19؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) خاتون سمیت دو افراد نے خودکشی کر لی۔تھانہ وارث خان کے علاقہ میں 27سالہ نوجوان نے خودسوزی کرلی۔ ریسکیو 1122کے مطابق منگل کی سہ پہرتین بجے کے قریب ڈھوک الٰہی بخش میں مدنی مسجدکے قریب رہائش پذیرفیملی کی جانب سے کال موصول ہوئی جس پران کاعملہ موقع پرپہنچاجہاں اہل خانہ نے بتایاکہ اسدخان ولداخترخان نے خود کو آگ لگالی ہے، اسے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیاگیا۔ سب انسپکٹررانااکبرنے بتایاکہ اسدخان ہسپتال میں دم توڑگیااس کے گھروالوں نے پولیس کوبتایاکہ وہ ذہنی مریض تھا۔ دریں اثناءتھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں خاتون نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ڈھوک مستقیم کی رہائشی (پ)بی بی کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا تھاجہاں وہ دم توڑگئی ۔

اسلام آباد سے مزید