• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو عالمی چیمپئن قرار دینے کے حیران کن فیصلے پر میگا اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ سوال اٹھایا اور خود ہی اس کا جواب بھی دیا۔

امیتابھ بچن نےٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس 2 ہزار روپے ہیں اور میرے پاس بھی 2 ہزار روپے ہیں، آپ کے پاس 2 ہزار کا ایک نوٹ ہے اور میرے پاس 500 والے 4 نوٹ ہیں تو بتائیں کون زیادہ امیر ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی قانون کے مطابق جس کے پاس 500 والے 4 نوٹ ہیں وہ زیادہ امیر ہے، اس کے بعد میگا اسٹار نے ہیش ٹیگ آئی سی سی رولز لکھ کر کرکٹ قوانین کا مذاق اڑایا ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں50 اوورز کے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم 241 رنز پر آؤٹ ہوئی اور یوں میچ برابر ہوگیا، اس کے بعد سپر اوور میں بھی نیوزی لینڈ نے مقابلہ برابر کردیا تھا تاہم انگلش ٹیم میچ میں زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر فاتح ٹھہری۔


انگلینڈ کی جیت کے بعد پوری دنیا میں کرکٹ قوانین کی تبدیلی کی بحث زور پکڑ گئی ہے،سوشل میڈیا پر کرکٹ فینز بھی ان قوانین کا مختلف انداز میں مذاق اڑا رہے ہیں ۔

تازہ ترین