• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آج ووٹ دینا ہو تو عمران خان کو ہی دونگی‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ اگر مجھے آج ووٹ ڈالنے کا موقع ملے تو میں آج بھی عمران خان کو ہی ووٹ دوں گی۔

ایک انٹر ویو کے دوران نادیہ افگن نے کہا کہ حقیقت میں اتنی مہنگائی نہیں جتنا شور کیا جارہا ہے، آئندہ چند سالوں میں پاکستان ترقی کے راستے پر چل پڑے گا ۔

اُنہوں نے اپنے کیریئر سے متعلق کہا کہ’ میں نے تھیٹر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اس کا سہرا سرمد کھوسٹ کے سر ہے، میری عادت ہے سال میں صرف 2 ڈرامہ سیریلز میں کام کرتی ہوں ، پی ٹی وی سے بہت کچھ سیکھا ہے وہاں ڈسپلن کا بڑ ا خیال رکھا جاتا ہے ۔‘

میری پہلی ڈرامہ سیریز ’فیملی فرنٹ‘ تھی، جس سے مجھے مقبولیت ملی، اس کے علاوہ مزاحیہ ڈرامہ سیریز ’شاشلک‘ بھی بہت مقبول ہوئی تھی۔ 

تازہ ترین