• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جگر کے عارضے میں مبتلا علی نور نے خیریت سے آگاہ کر دیا

پاکستانی گلوکار علی نور کی طبیعت کے حوالے سے رواں ماہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ جگر کے سنگین عارضے میں مبتلا ہیں جس کے بعد مداح ان کے لیے کافی پریشان ہوگئے تھے تاہم اب گلوکار نے خود مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کردیا ہے۔

گلوکار نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ اب پہلے سے بہتر ہیں جبکہ انہوں نے مداحوں کی دعاؤں اور سپورٹ پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

علی نور نے یہ بھی لکھا کہ وہ جلد ایک اہم اعلان بھی کرنے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ کئی عرصے سے ایک پروجیکٹ پر کام کررہے تھے جس کا اعلان وہ پہلے ہی کردیتے تاہم طبیعت کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی۔ علی نور کے مطابق اس نئے اعلان کے بعد مداحوں کو ماضی کی کئی باتیں یاد آجائیں گی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں علی نور کے بھائی اور انکل  نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ علی نور زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگئے ہیں، اُن کا جگر ناکارہ ہوگیا ہے اور اُنہیں مداحوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ جس کے بعد ہر کوئی ان کی خیریت جاننے کے لیے اپنی تشویش کا اظہار کرنے لگا۔

بعدازاں علی نور کے بھائی علی حمزہ نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ علی نور کی حالت پہلے سے بہتر ہے، ان کا علاج کامیابی سے جاری ہے۔

تازہ ترین