• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے نسل پرستانہ ٹوئٹس پرایوان نمائندگان کی مذمت

امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کی جانب سے کانگریس کی خواتین ارکان کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دینے اور نسل پرستانہ جملوں کی مذمت کی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایوان نمائندگان نے قرارداد کے ذریعے امریکی صدر کےنسل پرستانہ ٹوئٹس کے بیان کی مذمت کی ہے۔


ایوان نمائندگان میں اس حوالے سے پیش کی گئی قرارداد 240 ووٹوں سے پاس ہوئی جس میں امریکی صدر کے بیان پر ملامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ٹرمپ کے نسل پرستانہ جملوں میں ایک قانونی خوف ہے اور نئے امریکیوں اور مختلف نسل کے لوگوں سے عناد ہے۔

قرارداد میں امریکی صدر کو کانگریس ممبران کو ملک چھوڑنے کا کہنے پر نسل پرستی اور دوسری نسل کے لوگوں سے نفرت کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔

ٹرمپ نے قراراد کے وقت ٹوئٹ کیا کہ ان کے جسم میں نسل پرستانہ ہڈی نہیں ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق قرارداد کی منظوری میں 4 ری پبلیکنز اور سابق ری پبلکن قانون ساز جسٹن آمش سمیت ڈیموکریٹس کے تمام 235 ممبران نے حصہ لیا۔

تازہ ترین