• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف گلوکار علی ظفر  ماضی کی مشہور اداکاروں مرینہ خان اور شہناز شیخ کے مداح نکلے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار سے اُن کے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کا موجودہ فلم انڈسٹری کے بارے میں کیا خیال ہے اور یہ بھی پوچھا کہ اُن کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں ؟

پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن کی موجودہ پسندیدہ اداکارہ کوئی نہیں لیکن ماضی کی فنکار ائیں پسند ہیں۔ شہناز شیخ اور مرینہ خان کی سادگی اور ٹیلنٹ تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان دونوں کے بہت بڑے مداح ہیں۔

علی ظفر نے یہ بھی کہاکہ فلم انڈسٹری کو بہت زیادہ کام اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ شہناز شیخ اور مرینہ خان ماضی کے سدا بہار ڈرامے ’تنہائیاں ‘ میں اپنی اداکارہ کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ماضی میں شہناز شیخ کا ڈرامہ ’ان کہی‘ بھی بے حد مقبول رہا۔

مرینہ خان کے دیگر ہِٹ ڈرامو ں میں دھوپ کنارے ،تم سے کہنا ہے، پڑوسی، نجات اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین