• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: وزیرداخلہ کا رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ

وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اعجاز احمد شاہ نے بدھ کو ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ کیا اور ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات کی۔

رینجرز ہیڈکوارٹرز پہنچنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دُعا کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ کو پاکستان رینجرز (سندھ) کی آپریشنل تیاریوں، مشرقی سرحد، سندھ بھر اور بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے صوبے بھر میں دہشت گردی اور دیگر جرائم کے تدارک کے لیے اقدامات اور امن و امان کے قیام کے لیے رینجرز کے کردار کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ کے امن کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

تازہ ترین