• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کلبھوشن کی رہائی نہ ہونا پاکستان کی فتح ہے‘

عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن جادھو کی رہائی نہ ہونا پاکستان کی فتح ہے۔

دی ہیگ میں عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انور منصور نے کہا کہ عالمی عدالت نے واضح طور پر کہا کہ کلبھوشن رہا نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے یہ بھی کہا کہ کلبھوشن پاکستان کی حراست میں رہے گا،کیس پر نظر ثانی کی جائے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کمانڈر کلبھوشن جادھو کے پاس سے جعلی نام (حسین مبارک پٹیل) پر بناہوا  بھارتی پاسپورٹ ملا،کلبھوشن جادھو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن جادھو نے ان جرائم کا اعتراف پاکستان کی عدالت میں سماعت کے دوران کیا، کلبھوشن کا کیس بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے۔

تازہ ترین