• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ سے ٹیسٹ، جیسن رائے انگلش ٹیم میں شامل

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) انگلش سلیکٹرز نے آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کے لئے 13 رکنی ٹیم منتخب کرلی ہے۔ ورلڈ کپ میں اپنی شاندار بیٹنگ کی دھاک بٹھانے والے اوپنر جیسن رائے ڈیبیو کریں گے ۔ بین اسٹوکس، جوس بٹلر اور فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو آرام دیا گیا ہے ۔ لیوس گریگوری اور اولی اسٹون بھی شامل کئے گئے ہیں ، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی واپسی ہوئی ہے۔ جو روٹ کپتان ہونگے۔ دیگر کرکٹرز میں معین علی، جونی بیئرسٹو، جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، رائے برنز، سام کرن، جو ڈینلی، لیوس، جیک لیچ، جیسن رائے، اولی سٹون اور کرس ووکس شامل ہیں۔ 4 روزہ ٹیسٹ 24 جولائی سے لارڈز میں شروع ہوگا۔
تازہ ترین