• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت غربت اور انصاف کی عدم فراہمی کا فوری نوٹس لے، ثروت قادری

کراچی ( پ ر) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مسلم حکمران خلفاء راشدین کے دور خلافت کو اپنا آئیڈیل بنا لیں تو مسائل حل ہونگے کامیابی وترقی قدم چومے گی کفر کی طاقتیں کمزور ہوجائیں گی، وفاقی حکومت اور اعلیٰ عدلیہ غربت اور عدم انصاف کی فراہمی کا فوری نوٹس لے اور مظلوموں کو انصاف فراہم کرئے، مظلوموں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور انصاف نہ کرنیوالے والوں کے سامنے ڈٹ جانا اہل حق کا شیوہ رہا ہے، غریب غربت اور انصاف کی عدم فراہمی پر خودکشیاں کر رہے ہیں، حکمران سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے میں مصروف ہیں، حکمرانوں کاشرعی،آئینی اور اخلاقی فرض ہے غریبوں کو بھوک و افلاس سے بچانے کیلئے روزگار فراہم کریں، مگر اس کے برعکس ہورہا ہے غربت اور عدم انصاف کے ستائے جب خود کشی کرنے پر مجبور ہوجائیں تو یہ حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہوتاہے، لگتا ہے حکمران غربت کو ختم کرنے کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں، حکمران عوام کو ان کے حقوق اور انصاف فراہم نہ کرکے اللہ عزوجل کے عذاب کو دعوت نہ دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پرمرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قرآن وسنت سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان پوری دنیا میں پریشان حال ہیں، انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک مظلوموں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی،کارکنان عوامی مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھ کر کام کریں۔
تازہ ترین