• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بشیر سدوزئی کی نئی کتاب ”برہان وانی“”ایک تحریک ایک سنگ میل“ کی تعارفی تقریب جمعرات کو، شام چار بجے، ادبی کمیٹی کراچی پریس کلب اور فرینڈز آف کشمیر کے زیراہتمام کراچی پریس کلب میں منعقد ہوگی، کتاب میں کشمیری مجاہد برہان وانی شہید کا تحریک آزادی میں کردار، جدوجہد اور ان کی شہادت کے بعد کی صورتحال اور بھارتی افواج کے مظالم پر تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔تقریب میں آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ،سردار احمد اشرف، غزالہ حبیب، سردار نزاکت، شکیل خان، اے ایچ خانزادہ اور دیگر مقررین مسئلہ کشمیر اور برہان وانی کی زندگی اور جدوجہد پر اظہار خیال کریں گے ۔
تازہ ترین