• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام پر ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی مسلط کردی گئی ،قاری عثمان

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما ء اورجامعہ عثمانیہ شیر شاہ کراچی کے رئیس قاری محمد عثمان نے شہرقائدمیں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ،پانی کی مصنوعی قلت اورکچراکنڈیوں کی بھرمارپر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک منظم اورسوچے سمجھے منصوبے کے تحت منی پاکستان کے ساتھ کھیل کھیلاجارہاہے جس میں وفاقی حکومت،سندھ حکومت اور تمام ادارے شامل ہیں۔ عوام پر ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی مسلط کردی گئی ہے۔کراچی کی معاشی بدحالی کی تمام ذمہ داری عمرانی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی اس وقت شہرناپرسان کا منظر پیش کررہاہے، جس کی 3 کروڑ کی آبادی مرکزی وصوبائی حکومتوں کے ہوتے ہوئے کسی مسیحاکی منتظر ہے۔ قاری محمد عثمان نے کہاکہ نااہل سلیکٹڈحکمرانوں کی وجہ سے آج پاکستان مسائلستان بناہواہے۔ عوام پر ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی مسلط کی گئی ہے جس نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے اورتاجربرادری کے ساتھ عام عوام کاجینابھی مشکل ہوگیاہے۔
تازہ ترین