• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق خان کا پلانرز کو نئے سکائی سکریپر کی تجاویز مسترد کرنے کا مشورہ

لندن (پی اے) لندن کے میئر نے پلانرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک نئے سکائی سکریپر کی تجاویز مسترد کردیں۔ اپریل میں سٹی آف لندن کارپوریشن نے گھیرکن ٹاور سے متصل بری اسٹریٹ کے لئے تجویز کردہ ایک ہزار فٹ بلند ٹولپ ٹاور کی منظوری دی تھی۔ صادق خان نے کہا ہے کہ لندن کے ایک ریویو پینل کی رپورٹ میں متعدد خدشات ظاہر کئے گئے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ سکائی لائن کو نقصان پہنچائے گا اور اس کے عوامی فوائد کچھ ہی ہوں گے۔ منصوبے کے پس پردہ افراد نے کہا ہے کہ وہ میئر کی دی گئی ہدایت پر مایوس ہوئے ہیں۔ صادق خان نے کارپوریشن کے پلانرز پر زور دیا ہے کہ وہ پینل کی وضع کردہ وجوہ کی بنا پر اجازت منسوخ کردیں۔ وجوہ میں کہا گیا ہے کہ مطلوبہ مقام پر عمارت کے لئے ڈیزائن بہت اچھی کوالٹی کا نہیں جس کی ضرورت ہے۔ قرب و جوار، بلندی اور میٹریل کا ٹاور آف لندن ورلڈ ہرٹیج سائٹ پر منفی اثر ہوگا۔ مجوزہ عمارت کے اطراف جگہ کافی محفوظ ہونے اور اوور کرائوڈنگ روکنے کے لئے کم ہوگی۔ میئر کے ترجمان نے کہا ہے کہ صادق خان کو اس درخواست پر متعدد سنگین خدشات لاحق ہیں اور انہوں نے اس کے تفصیلی مطالعے کے بعد اس اسکیم کے لئے اجازت دینے سے انکار کیا ہے، جس کے بارے میں انہیں یقین ہے کہ اس کے بہت ہی محدود عوامی فائدے ہوں گے۔ میئر کی سفارش کے جواب میں آرکیٹکٹس فوسٹر، پارٹنرز اینڈ ڈویلپرز جے سافرا نے کہا ہے کہ ٹولپ پروجیکٹ ٹیم کو میئر لندن کے پلاننگ کی اجازت کو مسترد کرنے کی ہدایت کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے اور وہ منصوبے کے لئے ممکنہ اگلے اقدامات پر غور کے لئے وقت لے گی۔
تازہ ترین