• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکے اسلامک مشن کے زیراہتمام مسجد ابراہیم میں ’’فیملی گیدرنگ‘‘

برنلے (پ ر) یوکے اسلامک مشن مسجد ابراہیم ایلم اسٹریٹ برنلے میں ایک خوبصورت تقریب ’’فیملی گیدرنگ‘‘ کے نام سے منعقد ہوئی، جس کا آغاز چھوٹے بچے محمد عمر اخلاص کی تلاوت سے ہوا۔ تلاوت کے بعد دوسرے ننھے بچے معصب شیخ نے خوبصورت آواز میں نعت پڑھی، مسجد ہذا کے مدرس حافظ قاری محمد شکیل نے والدین سے بچوں کے تعلق اور بچوں کے والدین سے تعلق پر انگلش میں تقریر کی، اس پروگرام میں خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں اور بوڑھوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ قاری شکیل نے کہا کہ آپ خود مسجد آئیں تاکہ آپ کی اولاد بھی آئے۔ مولانا عبدالجواد نصراللہ نے فیملی تعلق، گھریلو معاملات، ماں، باپ کا بچوں سے تعلق اور رویے پر تفصیل سے بات کی۔ مولانا جواد نے اپنے انگریزی خطاب میں کہا کہ موجودہ معاشرے میں والدین بچوں سے کٹ گئے اور بچے والدین سے کٹ گئے، بچے، والدین سے بہت کچھ سیکھتے ہیں، لیکن والدین کے پاس نہ وقت ہے، نہ اخلاق و کردار، وہ والدین بچوں کو کیا سکھائیں جو خود فسق و فجور میں مبتلا ہیں، جو والد خود مختلف جرائم میں ملوث ہو وہ بچوں کو کیا نصیحت کرے گا جو خود نماز نہیں پڑھتے وہ بچوں سے نماز کیسے پڑھوائیں گے، خدا کے لئے یہ جو فیملی تعلق ٹوٹ چکا ہے اس کو جوڑا جائے۔ تقریب سے دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین