• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت کا میڈیا پر بڑا دباؤ، شدید تنقید غداری قرار

اسلام آباد ( اے ایف پی )پاکستان کی حکمراں جماعت کے وزیر اعظم پریس پربڑا دباؤ ڈال دیا ہے ،جس کے مطابق شدید نوعیت کی تنقید اور کوریج کوبڑی غداری قرار دیا ہے ، یہ اس وقت کیا ہے جب کہ پہلے سے پریس کی آزادی بدحالی کا شکار ہے اور حکومت کی توپوں کے منہ پریس کی جانب ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اردو اور انگریزی میں حکومت اور عمران خان کے خلاف تنقیدی کوریج کو مملکت کے خلاف قرار دیاہے۔’’ ٹویٹر میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار جمہوریت کی خوبصورتی ہے مگر دشمن کے موقف کی تشہیر قوم سے غداری ہے‘‘ــ میڈیا ہاؤسز اور صحافی تنقید کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ دانستہ یا غیر دانستہ دشمن کے موقف کا چرچا نہیں ہونا چاہئے ، اس ٹویٹ میں ہیش ٹیگ#جرنلزم ناٹ ایجنڈا لکھا گیا ہے(JournalismNotAgenda)۔ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیا قوم و ملک کا مثبت پہلو اجاگر کرنے میں طاقتور ٹول ہے مگر مملکت کے خلاف لکھنا صحافت کی ساکھ اور صحافیوں پر سوالیہ نشان ڈالتا ہے۔ پاکستان عمومی طور پر صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ملک کی فہرست میں آتا رہاہے۔پاکستان میں صحافیوں کو عام طور پر حراست میں لینا ، رپورٹر ز کو زدو کوب یا مارڈالنا صرف اس لئے کہ وہ سخت موقف رکھتےہیں عام سی بات ہے۔سیلف سنسر شپ، میڈیا کنٹرول اور دیگر طرح کے دباؤ کے پیچھے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا ان دیکھا بڑا ہاتھ ہےمگر بہت موثربھی ہے۔  

تازہ ترین