• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نامی جائیدادوں سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں،مولا بخش چانڈیو

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بے نامی جائیدادوں سے آصف علی زرداری کا کوئی تعلق نہیں۔ اپوزیشن کا نمائندہ سینیٹ کا چیئرمین ہوگا، آصف علی زرداری نے بیرونی دوروں پر جو اخراجات کئے وہ جائز اور قانون کے مطابق تھے،بدھ کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اب جھوٹوں کے چوہدریوں کی حکومت ہے ان کا کام صرف گزشتہ حکومت کو گالیاں دینا اور گرفتار کرنا ہے ،اس حکومت نے جو بھی وعدہ کیا وہ پورا نہیں کیا۔ ان کے حواس پر زرداری اور بلاول سوار ہیں۔ حکومت اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے نیب کو استعمال کررہی ہے۔ اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے۔ انصاف کے دروازے بند نہ کئے جائیں۔ دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم کا سفارتخانے میں رہنے کا مقصد تحفظ حاصل کرنا ہے اس کے بارے میں پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے لیکن ہم کسی کے خاندان پر باتیں نہیں کرتے لیکن جو زبان حکومتی وزراء استعمال کررہے ہیں ،ہم بھی کرسکتے ہیں لیکن ہماری تربیت اس طرح کی نہیں ہوئی۔
تازہ ترین