• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ پورنو گرافی میں کمی ، 2384ویب سائٹس اور 11ہزار پررسائی بلاک، PTA

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ بچوں کی پورنوگرافی کے حوالے سے پی ٹی اے اب تک 2384 ویب سائٹس بلاک کر چکا ہےجس میں ہمیں انٹرپول کا تعاون بھی حاصل ہے، اب تک آٹھ لاکھ سے زائد فحش ویب سائٹس پی ٹی اے بلاک کر چکا ہے، اسکے علاوہ 11ہزار سے زائد پراکسی ویب سائٹس بھی بلاک کی جا چکی ہیں ،ہمارے ان اقدامات کو گوگل نے بھی سراہا ہے۔کمیٹی کا اجلاس بدھ کوچیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ جھوٹی خبر سائبر کرائم ہے، دو لائنیں لکھ کر تماشا بنا دیا جاتا ہے، روکنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سفارش کی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ایک موبائل فون پر ٹیکس چھوٹ دی جائے،سائبر سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے دوست ممالک سے مدد لی جائے، قومی اداروں کی ویب سائٹس کے تحفظ کو یقینی بنانے اور سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے سب کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کے بارے میں سوشل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد خبروں کے شائع ہونے کی شدید تشویش کا اظہار کیا۔
تازہ ترین