• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں کا فراڈ کرنے والی3 ہائوسنگ سوسائٹیز کا معاملہ تحقیقات کیلئے نیب کو ارسال

اسلام آباد ( عاطف شیرازی) پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے عوام کے ساتھ اربوں روپے کا فراڈ کرنے والی ریور گارڈن ، پیراڈائزاور روشن پاکستان ہائوسنگ سوسائٹی کا معاملہ تحقیقات کے لیے نیب کو ارسال کر تے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی بھی ہدایت کی ہے۔ اجلاس گزشتہ روز کنونئیر کمیٹی نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں سی ڈی اے میں مالی سال 2017-18کے دوران ہونے والی بے ضابطگیوں کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ حکام نے بتایاکہ اسلام آباد میں 524 صنعتی و کمرشل پلاٹ 33 سال کے لیےلیز پر دیے لیز ختم ہونے کے بعد ان کی لیز کو تجدید نہ کیا گیا جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 40 ارب روپے سے زائد کا نقصا ن پہنچا، نور عالم خان نے کہاکہ سی ڈی اے والے ہم سے نہیں ڈرتے یہ معاملہ نیب کو ارسال کردیا جائے جس پر کمیٹی نے معاملہ نیب کو ارسال کرتے ہوئے 2 ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ کمیٹی کو ارسال کرنے کی ہدایت کر دی ۔ آڈٹ حکام نے انکشاف کیاکہ پیر ا ڈائز سٹی ہاوسنگ سکیم اور روشن پاکستان ہائوسنگ سیکیم کو مجاز اتھارٹی سے منظوری لیے بغیر لے آوٹ پلان جاری کردیا گیا دونوں سوسائیٹو ں نے عوام سے 8 ارب روپے اکٹھا کرلیا، جعلی دستاویزات پر ہائوسنگ سوسائٹیز بنائی جارہی ہیں اور لوگون کو قبضہ نہیں دیا گیا ، کنونیر کمیٹی نے کہاکہ دس سال ہوگئے ہیں اور تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔
تازہ ترین