• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹلی ستیاں کو سیاحتی مقام بنانے سے مری کارش کم ہو گا، ایم پی اے لطاسب ستی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر) لطاسب ستی نے کہا ہے کہ حکومت سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔تحصیل کوٹلی ستیاں بھی آب وہوا اور خوبصورتی کے لحاظ سے مری کی طرح ہے اس لئے تحصیل کوٹلی ستیاں کو مری کے متبادل سیاحتی مقام بنانے سے مری سے عوام کا رش کم ہو سکے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کمشنر آفس راولپنڈی میں تحصیل کوٹلی ستیاں کو سیاحتی مقام بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ کمشنر راولپنڈی ثاقب ظفر، ریجنل مینجر پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ زاہد اشرف کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، کمشنر نے کہا کہ مری میں ٹورسٹ کا لوڈ تقسیم ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو ایک نئی جگہ اور بہترین تفریح کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ اجلاس میں محکمہ پی ٹی ڈی سی کی طرف سے کوٹلی ستیاں کو ٹورسٹ پوائنٹ بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
تازہ ترین