• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولہار حادثے کی غیر جانبدار انکوائری، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے:سمپارس یونین

ملتان(سٹاف رپورٹر)پا کستان ریلوے سمپارس یونین کا اجلاس مرکزی صدر سجاد ارشد گجر کی صدارت میں ہوا، انہوں نے کہا کہ ریلوے میں پے درپے ہونے والے حادثات افسوسناک اور پریشان کن ہیں ،ولہار سٹیشن پر ہونیوالے حادثے میں اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ابتدائی انکوائری رپورٹ میں اے ایس ایم کو قصور وار نہیں ٹھرایا گیا ،ہم ولہار حادثے کی مکمل اور غیر جانبدار انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں اور ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، سجاد ارشد گجر نے کہا کہ ڈرائیور ریلوے کی ذمہ دار کیٹیگری ہیں لیکن کچھ عناصر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے حادثے کی انکوائری پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ریلوے کی بہتری اور محفوظ ٹرین ورکنگ کے لئے حادثے کی اصل وجوہات کا سامنے لایا جانا بہت ضروری ہے، ڈویژنل صدر رانا انور رشید نے کہا کہ شارٹج آف سٹاف کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہےملازمین کی مشکلات ریلوے انتظامیہ اور حکومت کی ترجیح میں شامل نہیں ، ڈویژنل سیکرٹری جنرل عمران شاہد نے کہا کہ ملتان ڈویژن میں تقریبا 75 اے ایس ایم کی قلت ہے ، بھرتی سے متعلق اقدامات نہکئے گئے تو آئندہ کچھ ماہ میں حالات مزید خراب ہوسکتے جائیں گے،اجلاس سےسیکرٹری اطلاعات محمد اسلم خان ڈویژنل آرگنائزر حاجی غلام سرور چانڈیو نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین