ملتان (سٹاف رپورٹر)امریکی قونصل جنرل مس کولین کرین ویلج اور پبلک افیئر آفیسر مائیکل جنین نےجامعہ زکریا کا دورہ کیا،اس دوران انہوں نے شعبہ انگریزی کے طلباء کے ساتھ " جدید ذرائع سے قیادت اور مہارت میں اضافہ" کے موضوع پر مکالماتی پروگرام میں شرکت کی جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصار ی نے کی ، میزبان شعبہ انگلش کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری تھے، وائس چانسلر نے کہا کہ ہم یونیورسٹی کی عالمی شناخت قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور ہمارے پاس ایک بڑا دروازہ شعبہ انگریزی ہے ، ہمیں خوشی ہے کہ امریکا کا تعلیمی پروگرام فل برائٹ اور سفارت خانہ ہمارے طلباء کی انگریزی زبان میں مہارت ، ای بکس کی فراہمی اور آئی ٹی پر دسترس بڑھانے کیلئے معاون ثابت ہورہا ہے ، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جامعہزکریا کے طلباء اس خطے میں قیادت کے نئے معیارات پر پورے اتریں گے، یو ایس قونصلر جنرل نے کہا کہ طلباء و طالبات جدید دور میں لیڈر شپ کے عناصر ، خصوصیات اور اہمیت سے روشناس کروانے کیلئے ایسے پروگرامز میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں کیونکہ نوجوان ہی ملک و قوم کاقیمتی اثاثہ ہیں، ڈاکٹر پروفیسر نوید احمد چوہدری نے کہا کہ وائس چانسلر کے علمی رتبے کو بڑھانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں،پروگرام میں شریک طلباء و طالبات کو تحائف بھی دیئے گئے، وائس چانسلر اور قونصل جنرل نے اسناد تقسیم کیں۔