• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی ،ملتان میں 5عارضی بکر منڈیاں لگائی جائیں گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کر پشن سمیت دیگر سنگین نوعیت کی انکوائریوں کا سامنا کرنا والے افسران کو پسندیدہ اسامیوں پر تعینات کرنے کاسلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے رائے عامہ میں حکومت پنجاب کی گڈ گورننس کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابقسب رجسٹرار ملتان سٹی کا چارج سنبھالنے والے عمران شمس کے خلاف اینٹی کر پشن میں متعدد انکوائریاں زیر سماعت ہیں۔ عمران شمس نے سابقہ دور میں بورڈ آف ریونیو اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو سٹمپ ڈیوٹی، کیپٹل ایڈونس ٹیکس اور کیپٹل گین ٹیکس کی مد میں بھاری نقصان پہنچایا جبکہ بوگس دستاویزات کے ذریعے اراضی منتقل کر کے ملتان کے شہری قیصر خان کو ایک کروڑ مالیت کی اراضی سے محروم کیا ۔بتایا گیا ہے سب رجسٹرار سٹی عمران شمس نے اپنی کر پشن پر پردہ ڈالنے کیلئے ہزاروں رجسٹریوں کا ریکارڈ نامکمل رکھا ہوا ہے جبکہ کروڑوں روپے ٹیکس غبن والی رجسٹریوں کو سرکاری ریکارڈ میں جمع ہی نہیں کروایا جس کی وجہ سے آڈٹ حکام کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ معلوم ہوا غائب کئے جانے والے پرت سرکار پر عمران شمس نے سرے سے دستخط ہی نہیں کئے تاکہ کوئی سرکاری نقل جاری نہ ہو سکے۔ سب رجسٹرار سٹی کی سابقہ کارکردگی کی بنا پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ان کی جوائننگ رپورٹ لینے سے انکار کر دیا لیکن سسب رجسٹرار عمران شمس کے ذیشان شاہ نامی سیاسی شخصیت کے نمائندےنے ڈپٹی کمشنر کو عمران شمس کو قبول کرنے پر مجبور کر دیا جنہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج لیکر کام شروع کر دیا ۔اس سلسلے میں عمران شمس سے رابطہ کرنے کی متعدد بار کوشش کی گئی انہوں نے بات کرنےے انکار کردیا۔
تازہ ترین