• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیڈرو یونین ملازمین کےتحفظ میں ناکام ہوچکی :واپڈا پیغام یونین

ملتان (سٹاف رپورٹر) واپڈا ایمپلائز پیغام یونین کے مرکزی رہنما خواجہ ظہور احمد بٹ کی قیادت میں مرکزی چیئرمین چوہدری محمد نواز چدھڑ اور مرکزی سیکرٹری جنرل اللہ دتہ ساجد نے میپکو بہاولپور سرکل کا دورہ کیا اور پیغام یونین کے عہدیداروں سے تنظیم سازی کیلئے میٹنگ کی اور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور طریقے سے حل کروانے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر میپکو ملتان سرکل میں ملازمین کو سخت سزائیں دینے پر مرکزی چیئرمین محمد نواز چدھڑ نے کہا کہ ہائیڈرو ورکر یونین ملازمین کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، سابق ایس ای ملتان سرکل کا ملازمین کو چھٹی کے روز دی گئی سخت سزاؤں کو ظالمانہ اور مزدور دشمن اقدام قرار دیا، پیغام یونین ظالمانہ سزائیں دینے کی سخت مذمت کرتی ہے. کیونکہ پیغام یونین اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ سزا بمطابق جرم دی جائے جبکہ جرم سے زائد سزا دینا سراسر ناانصافی ہے، پیغام یونین کرپشن اور بجلی چوری کی سخت مخالف ہے، ہائیڈرو ورکر یونین نے کبھی مزدوروں کے تحفظ کی بات نہیں کی، میپکو ایمپلائز پیغام یونین ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرہ ملازمین اور عہدیداروں کو بھر پور قانونی حمایت اور تعاون کا یقین دلاتی ہے۔
تازہ ترین