• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محکموں کے نمائندوں کی نئی ایپ سے متعلق ٹریننگ

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے صوبائی محکموں کے نمائندوں کو نئی ایپ سے متعلق ٹریننگ کا کام مکمل کرلیا گیا ، متعارف کرائی گئی نئی ایپ سے تمام صوبائی محکمے اپنے اپنےڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے بارے تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں گے ، گزشتہ روز لاہورمیں حکومت پنجاب کےماتحت کام کرنے والے تمام سرکاری اداروں کے نمائندوں کولانچ کی گئی نئی ایپ سے متعلق ٹریننگ دی گئی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام کی جانب سے اداروں کے نمائندوں کو نئی ایپ کے فیچرز سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ اس نئی ایپ کو ڈائون لوڈ کرنے کے بعدوہ اپنے اپنے محکموں میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بارے اپ ڈیٹ حاصل کرسکیں گے اور محکموں کے رابطے مزید مضبوط ہونگے ۔
تازہ ترین