• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کے برطرف اور جبری ریٹائرڈ ملازمین کابحالی کیلئے محکمانہ اپیل کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کے برطرف اور جبری ریٹائرڈکئے گئے ملازمین نے بحالی کے لئے محکمانہ اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق قانونی کارروائی اور عدالت سے رجوع کرنے سے قبل محکمانہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملازمین نے برطرفی‘ جبری ریٹائرمنٹ اور تنزلی کے خلاف اپیلیں تیار کرنا شروع کردی ہیں، ہائیڈرو ورکرز یونین کی قیادت نے ملازمین کے کیس لڑنے اور ان کی اپیلوں میں بحالی کے لئے بھرپور جدوجہد کا اعلان کیا ہے ۔
تازہ ترین