• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سفارتکاروں کی پشاور یونیورسٹی آمد، عالمی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) چینی سفارتکاروں کے وفد نے ایریا سٹڈی سنٹر پشاور یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے ستمبر میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا، سات رکنی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل پریس ومیڈیا بائو ژانگ نے کی سنٹر کے ڈائریکٹر شبیر احمد خان اور پروفیسر زاہد انور نے وفد کا استقبال کیا اور کانفرنس کی تیاریوں سے آگاہ کیا، پروفیسر امیر خان ،پاک چائنا فرینڈ شپ فورم کے سیکرٹری جنرل سید علی نواز گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کانفرنس میں روس، چین، ایران اور وسطی ایشیا کے سکالرز سی پیک، ون بیلٹ اور علاقائی ترقی پر مقالے پیش کریں گے جبکہ اس موقع پر مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔باؤ ژانگ نے کانفرنس کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیااور تعاون کا یقین دلایا ، انہوں نے ایریا سٹڈی سنٹر کے لان پودا بھی لگایا۔اپنی بات چیت میں انہوں نےجاری 22 منصوبوں میں 11کی تکمیل کو خوش آئند قرار دیا ۔
تازہ ترین