• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں جنگلا ت و ما حولیات ا ور جنگلی حیات کی ترقی کے حوالے سےاجلاس

پشاور( نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ کی زیر صدارت پشاور میں جنگلا ت و ما حولیات ا ور جنگلی حیات کی ترقی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پرسیکرٹری جنگلات شاھداللہ، ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات ظریف المانی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے صوبائی وزیر کو صوبے میں جنگلات کےفروغ و تحفظ ، لینڈ ریکارڈ، مون سون شجر کاری ، موسمیاتی تبدیلی ، محکمے کی کارکردگی اور سٹاف کے حوالے سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے محکمے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ رواں مون سون کے دوران شجر کاری مہم کے لئے کو ششیں مزید تیز کریں مہم کی کامیابی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہونے والے اثرات اور آلودگی کے تدارک کے لیے بھی اقدامات مزید تیز کریں اور اس ضمن میں عملے کی فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ۔
تازہ ترین