• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقہ چمکنی میں ملازمین نے مالک کی غیر موجودگی میں 52لاکھ روپے مالیت کے چاولوں سے بھرے تھیلے چوری کرلئے، ملک صناعت خان ولد حشمت علی ساکن دلزاک روڈ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے چمکنی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز حساب کتاب کے دوران معلوم ہوا کہ گودام سے 52لاکھ روپے مالیت کے چاولوں کے تھیلے غائب ہیں تاہم تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ چاولوں سے بھرے تھیلے شاہد خان، بخت مینہ زوجہ اقبال، اقبال اور اُس کے بیٹے زرتاب نے چوری کئے ہیں جو واردات کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین