• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان پی ٹی سی ایل پنشنرزٹرسٹ کا رقوم واپس دلوانےکا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)آل پاکستان پی ٹی سی ایل پنشنرز ٹرسٹ نے وزیر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل میں فرائض سرانجام دینے والے پنشنرزکو غصب شدہ رقوم دلوانے کیلئے قدامات کرے ۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مذکورہ تنظیم کے چیئر مین اکرام اللہ نے وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ ان پنشنرز کو رقوم کی ادائیگی کیلئے اقدامات کرے ورنہ شدید احتجاج کرینگے۔
تازہ ترین