• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا کلبھوشن یادیو پر عالمی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو بے گناہ قرار دے کر رہا کرنے اور بھارت واپس نہ بھجوانے کا عالمی عدالتِ انصاف کا فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستانی عوام کے خلاف جرائم کا ذمہ دار ہے، پاکستان اس حوالے سے قانون کی روشنی میں آگے بڑھے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالتِ انصاف نے پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بھارت کی جانب سے دائر اپنے جاسوس کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کو پاکستان کی فتح قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین