• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہنشاہِ غزل مہدی حسن نے جو گایا بے مثال ہوگیا


شہنشاہِ غزل مہدی حسن کا 92 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے، برصغیر کے اس مقبول گائیک نےجو گایا، وہ بےمثال ہوگیا۔

چار دہائیوں تک فلم ،ٹی وی اور ریڈیو میں اپنی مسحور کن آواز کا جادو جگانے والے مہدی حسن 1927 میں بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے لونا میں پیدا ہوئے۔

مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے اس بڑے گھرانے سے تھا جس کی کئی پشتوں نے موسیقی کی خدمت کی۔

مہدی حسن نے 1956 میں ریڈیو پاکستان سے گائیکی کا آغاز کیا جبکہ 1962 میں پاکستانی فلم ’’شکار‘‘ کے لیے پہلی مرتبہ گیت ریکارڈ کرایا، ان کے گائے ہوئے گیت، غزلیں اور قومی ترانے آج بھی شائقین موسیقی کی سماعتوں میں گونج رہے ہیں۔

انہوں نے 365 سے زائد فلموں میں اپنی مدھر آواز کا جادو جگایا، فلمی صنعت میں ان کی آواز کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی۔

مہدی حسن نے 25 ہزار سے زائد، گیت اور غزلیں ریکارڈ کراکے ایک تاریخ رقم کی۔ شعبۂ موسیقی میں غیر معمولی خدمات پر مہد ی حسن کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی تمغہ امتیاز، ہلا ل امتیاز جبکہ بھارت میں ’سہگل‘ اور نیپال میں ’گورکھا دک شینا باہو‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تازہ ترین