• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن پاکستان میں ٹرینڈز پر چھایا رہا

عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کی۔ کلبھوشن کو عالمی عدالت سے ریلیف نہ ملنے پر کلبھوشن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔

دفاتر،ہوٹلز ، بازاروں میں کلبھوشن کی سزا موضوع بحث بنی رہی، پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ سِکھ برادری نے بھی کلبھوشن کی سزا برقرار رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا اور بے گناہ افراد کو مارنے والے کلبھوشن کو پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ جس طرح بھارت کسی بھی معاملے میں پاکستان کے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اب پاکستان کے پاس ایک سنہری موقع ہے ، کلبھوشن کے معاملے پر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے ۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسیاسی شخصیات نے اس ہیش ٹیگ کو استعمال کیا اور اسے ٹاپ ٹرینڈ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو بے گناہ قرار دے کر رہا کرنے اور بھارت واپس نہ بھجوانے کا عالمی عدالتِ انصاف کا فیصلہ قابلِ تحسین ہےجبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کو پاکستان کی فتح قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین