• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ٹیم مفتاح اسماعیل کے گھر سے خالی ہاتھ واپس

قومی احتساب بیورو (نیب)کراچی کی ٹیم مفتاح اسماعیل کو گرفتارنہ کرسکی، گھرپر چھاپے کے بعد خالی ہاتھ واپس چلی گئی۔

نیب کی ٹیم کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر پہنچی، تاہم مفتاح اسماعیل کے گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے واپس روانہ ہوگئی،  نیب کے ہمراہ خواتین اہلکار بھی تھیں جو ان کے ساتھ گھر میں داخل ہوئی تھیں ۔

نیب حکام کا دعویٰ تھا کہ مفتاح اسماعیل گھر میں موجود ہیں۔

نیب اہلکاروں کی بڑی تعداد کراچی میں مفتاح اسماعیل کے گھر کے باہر موجود رہی،گھرکے اطراف کی تمام گلیوں کے کونے پر افسران گاڑیوں میں موجود تھے۔

چیرمین نیب نے مفتاح اسماعیل اور پی ایس او کے سابق ایم ڈی عمران الحق کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کو بھی لاہور سے گرفتار کیے جانےکا امکان ہے۔

تازہ ترین