• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس وزارت تعلیم سے منسلک ہوں گے، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اب مدارس وزارت تعلیم سے منسلک ہوں گے مگر اپنا نظم و نسق خود چلائیں گے، جبکہ مدارس کی رجسٹریشن شرائط کے مطابق ہوگی۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ مدارس سے معاملات طے ہوگئے ہیں،  میٹرک اور ایف اے کے لازمی مضامین مدارس میں پڑھائے جائیں گے۔ جن کے امتحان فیڈرل بورڈ لے گا، جب کہ مذہبی مضامین کا امتحان مدارس خود لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کام نہیں  کرسکیں گے، سارے پاکستان کے مدارس کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

شفقت محمود نے کہا کہ یکساں تعلیمی نظام کے نفاذ کے لیے کامیابی ہوئی ہے،پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں، اتحاد تنظیم نظام المدارس سے بھی مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم مدارس رجسٹر یشن کے لیے ریجنل دفاتر قائم کر رہی ہے، مدارس کےبینک اکائونٹ اور تدریسی نظام کےنفاذکی فراہمی یقینی بنائیں گے، جبکہ آئندہ اساتذہ یا تکنیکی سہولت کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے۔

تازہ ترین