• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نے بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن جادیو کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کر لیا۔

دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے، کلبھوشن جادیو کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن جادیو کو ویانا کونشن کے تحت حاصل حقوق سے آگاہ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے کلبھوشن جادیو کی بریت، رہائی اور واپسی کی بھارتی درخواست مسترد کردی تھی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ ویانا کنونشن جاسوسی کرنے والے قیدیوں کو قونصلر رسائی سے محروم نہیں کرتا، پاکستان جادیو کو قونصلر رسائی دے۔

تازہ ترین