• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے خلاف آج احتساب عدالت میں سماعت ہوگی

ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے پر مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت آج احتساب عدالت میں ہوگی۔ عدالت نے مریم نواز کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

نیب کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کر کے عدالت کو گمراہ کیا تھا۔عدالت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے۔

عدالت نے نیب کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد مریم نواز کو آج عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا ۔

مریم نواز کےخلاف سماعت کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے اور غیر متعلقہ افراد کو احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بھی بند رکھا جائے گا۔

تازہ ترین