• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: 16صوبائی نشستوں پرانتخابات کل ہوں گے

خیبرپختونخوا کے 7قبائلی اضلاع کی 16صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں حصہ لینےوالے امیدواروں کی انتخابی مہم ختم ہوگئی۔ کل یعنی 20 جولائی کو خیبرپختونخوا کے 16اضلاع میں انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں کس کی جیت ہوگی اور کون ہارے گا، عوام کسے اپنا نمائندہ منتخب کریں گے، فیصلہ 20جولائی کو  ہوجائے گا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے حلقہ پی کے105 سے22 ،پی کے 106سے 19 اور پی کے107 سے 22 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

ضلع مہمند کے حلقہ پی کے 103 سے 14 اور پی کے 104 پر 18امیدوار ہیں۔

ضلع جنوبی وزیرستان کے حلقہ پی کے 113 پر 20 امیدوار اور پی کے 114 پر 18 امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ضلع اورکزئی کے حلقہ پی کے 110 پر صرف 6امیدوار ہی میدان میں رہ گئے ہیں۔

ضلع باجوڑ کے حلقہ پی کے 100 پر 10 ،پی کے 101 پر 12 اور پی کے 102 پر 9 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

ضلع کرم کے حلقہ پی کے 108 پر 32 اور پی کے 109 میں 22 امیدوار میدان میں ہیں۔

شمالی وزیرستان کے حلقہ پی کے 111 اور پی کے 112 پر انیس، انیس امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین